جماعت اسلامی نے سندھ کے ترمیمی بلدیاتی ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کردیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی
حافظ نعیم کا کہنا ہے سندھ حکومت بلدیاتی نمائندوں سے اختیارات چھین کر
مالیاتی اور انتظامی معاملات پر قبضہ جمانا چاہتی ہے۔
جماعت اسلامی نے ترمیمی بلدیاتی ایکٹ کو سندھ
ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔میڈیا سے گفتگو
میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا
پیپلز پارٹی سندھ کے وسائل پر قبضہ کررہی ہے۔ہم ایسا نہیں ہونے دیں
گے۔انہوں نے کہا بلدیاتی ایکٹ کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر جاری دھرنا
مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا۔