کراچی میں لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ
پروجیکٹ کے متاثرین کو متبادل جگہ دینے کا کیس۔عدالت نے ریمارکس دیئے دوہزار
اٹھارہ سے جواب ہی نہیں دیا جارہا۔ سرکاری
ادارے معاملہ ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں لیاری ایکسپریس وے
ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کے متاثرین کو متبادل جگہ دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل
سندھ نے جواب جمع کرانے کے لیے ایک بار پھر مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے
دوہزار اٹھارہ سے جواب ہی نہیں دیا جارہا۔
سرکاری ادارے معاملہ ایک دوسرے پر ڈال رہے
ہیں۔ ہمارے سامنے روزانہ ہی لیاری ایکسپریس وے متاثرین کی درخواستیں آرہی ہیں۔ وکیل
متاثرین نے موقف اپنایا کہ کوئی پروجیکٹ ڈائریکٹر
ہی نہیں۔ ایک کلرک کو بیٹھا رکھا
ہے۔ لیاری ایکسپریس وے کا چارج کس کے پاس ہے ،،کچھ معلوم نہیں۔ اگر پروجیکٹ مکمل
ہوچکا،، تو زمینی تنازعات کے لیے آفس تو رکھا جاتا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت
دس فروری تک ملتوی کردی۔