وزیر
اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے پیپلز پارٹی
چوبیس جنوری کو کراچی میں ٹریکٹر ٹرالی مارچ نکالے گی ۔پی ڈی ایم سے
اختلاف ختم اور مل کر احتجاج
ہوسکتا ہے۔ ٹنڈو الہیار میں قتل کے
واقعہ پر ایم کیوایم لسانیت پھیلارہی ہے۔
صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہےکاشت کاروں کے مسائل پر چوبیس
جنوری کو کراچی میں ٹریکٹر ٹرالی مارچ نکلے گا۔
پریس
کانفرنس میں کہا پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ
منظم ہوگا۔ پی ڈی ایم سے اختلاف ختم اور مل کر احتجاج ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا
تھا ٹنڈو الہیار میں قتل کا واقعہ ذاتی
نوعیت کا ہے۔ایم کیوایم معاملے پرلسانیت
پھیلانے کی کوشش کررہی ہے
سعید غنی نے
کہا کہ صدارتی نظام کا شوشا چھوڑنا ،،
حکومت کی نااہلی ہے۔ پارلیمان عدلیہ کوئی اس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔