اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے ملک کے حالات بہت خراب ہیں۔فوری طور پر نئے انتخابات بہت ضروری ہیں۔ سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ دے دی ہے

عرفان علی عرفان علی

اسپیکر سندھ اسمبلی  آغا سراج درانی کا کہنا  ہے ملک کے حالات بہت خراب ہیں۔فوری طور پر نئے انتخابات بہت ضروری ہیں۔ سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ دے دی ہے

اسپیکر سندھ اسمبلی  آغا سراج درانی کا کہنا  ہے ملک کے حالات بہت خراب ہیں۔فوری طور پر نئے انتخابات بہت ضروری ہیں۔ سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ دے دی ہے۔الیکشن کمیشن حد بندی کردے گا ،،تو الیکشن ہو جائیں گے۔

آمدن سے زائد اثاثوں   کے معاملہ میں درخواست ضمانت کی سماعت۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی  اور  دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو میں آغا سراج درانی نے کہا  سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ دے دی ہے۔نئے انتخابات تمام اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ  ہے۔

ان کا کہنا تھا  سپریم کورٹ کا  بلدیاتی بل کے حوالے سے حکم آیا ہے۔11 فروری کو صوبائی اسمبلی کا  اجلاس ہے۔دیکھتے ہیں  حکومت نے کیا تیاریاں ہیں۔

نیب عدالت کی جج کی  ریٹائرمنٹ کے باعث  ملزمان  کو لنک جج کے سامنے پیش کیا گیا۔عدالت  نے درخواست  کی  سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔