کراچی میں اشیائے خورد و نوش کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیاہے

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں اشیائے خورد و نوش کی  بڑھتی قیمتوں نے  شہریوں کی مشکلات میں  اضافہ کردیاہے

کراچی میں اشیائے خورد و نوش کی  بڑھتی قیمتوں نے  شہریوں کی مشکلات میں  اضافہ کردیاہے ۔آئے روز   سبزیوں کی  قیمتوں  میں  بھی اضافہ ہوتاجارہاہے ۔کراچی میں سبزیوں کی کیا قیمتیں ہیں

کراچی کے بازاروں میں مہنگائی کی نئی لہر۔۔گزشتہ ہفتے 40 روپے کلو فروخت ہونیوالے ٹماٹرکی قیمت 140سے160روپے کلو تک پہنچ گئی۔ بھنڈی کی فی کلو قیمت نےبھی ٹرپل سنچری مکمل کرلی۔

سبزیوں میں کریلے کی فی کلو قیمت 250 روپے ۔۔مٹر 100جبکہ گوبھی  70روپے کلو کےحساب سےفروخت ہورہی ہے۔

شہری کہتےہیں مسلسل بڑھتی مہنگائی سے انکی قوت خرید بری طرح متاثر ہورہی ہے۔تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہورہا لیکن مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔