وزیر خزانہ
شوکت ترین کا کہنا ہےآئی ایم ایف اور دیگر ملکوں سے قرض لینے کا سلسلہ بند ہونا
چاہیے۔ہمارے پاس اب ڈیٹا آگیا ہے۔ سب کو ٹیکس
دینا پڑے گا۔ ٹاپ ٹین وزرا میں
نام نا،، آنے کا سوال ہوا،، تو کہہ دیا کارکردگی نا دکھا سکے تو
گھر چلے جائیں گے۔
ایوا ن صنعت
و تجارت کراچی میں کامیاب جوان پروگرام
کے ہیلپ ڈیسک کے قیام کی تقریب ہوئی۔
وزیر خزانہ
شوکت ترین نے کہااداروں سے بار بار قرض نہیں مانگ سکتے۔ آئی ایم ایف
پروگرام او ر دیگر ممالک سے قرض لینے
کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
وزیر خزانہ
نے کا کہنا تھا کہ اڑتیس لاکھ میں سے صرف بیس لاکھ گھرانے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔
ہمارے پاس اب ڈیٹا آگیا ہے۔ سب کو ٹیکس دینا
پڑے گا۔
ٹاپ ٹین وزرا
میں نام نا آنے کا سوال ہوا،،، تو کچھ یوں جواب دیا۔
انہوں نے کہا
کہ کاروبار کےلئے یکساں مواقع تمام پاکستانی شہریوں کا حق ہے ۔
تاجروں کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔