کراچی میں اسکولوں کی طالبات کے لیے پہلا گرلز اسکاؤٹ کیمپ سج گیا۔ دو روزہ کیمپ میں پانچ سو سے زائد طالبات شامل ہیں

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں اسکولوں کی طالبات کے لیے پہلا گرلز اسکاؤٹ کیمپ سج گیا۔ دو روزہ کیمپ میں پانچ سو سے زائد طالبات شامل ہیں

کراچی میں اسکولوں کی طالبات کے لیے پہلا گرلز اسکاؤٹ کیمپ سج گیا۔ دو روزہ کیمپ میں پانچ سو سے زائد طالبات شامل ہیں۔ طلبہ کو ابتدائی طبی امداد سمیت مختلف سرگرمیاں سرانجام دینے کی تربیت دی جارہی ہے۔

یہ طالبات کیمپ لگ جانے کے بعد اپنا سامان مناسب جگہ رکھنے کا بندوبست کررہی ہیں۔۔ لکڑیوں اور رسی کی مدد سے مضبوط اسٹرکچر کھڑا کیا گیا ہے۔

کراچی کے مختلف اسکولوں سے آئی طالبات نے اپنے کیمپس کے باہر جھاڑو بھی لگائی ہے۔ وہ جانتی ہیں کہ مشکل وقت سے کیسے نمٹا جاسکتا ہے۔


ان بچیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کی تربیت بھی دی جارہی ہے۔

آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کہتے ہیں کہ لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کے اسکاؤٹ کیمپس وقت کی ضرورت ہیں ۔


ڈسپلن کتنا ضروری ہے۔ان بچوں کو یہ  بھی سکھایا  جارہا ہے۔ طالبات خوش ہیں کیونکہ ان سرگرمیوں سے وہ بہت کچھ سیکھ رہی ہیں۔


گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر میں مجموعی طور پر 55 کیمپس لگائے گئے ہیں۔ پانچ سو پچاس طالبات کیمپ کا حصہ ہیں۔