پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی کا سندھ حقوق مارچ کے حوالے سے خصوصی وڈیو بیان جاری کیا گیا ہے

عرفان علی عرفان علی

پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی کا سندھ حقوق مارچ کے حوالے سے خصوصی وڈیو بیان جاری کیا گیا  ہے

پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی کا سندھ حقوق مارچ کے حوالے سے خصوصی وڈیو بیان جاری کیا گیا  ہےجس میں کہا گیاہےکہ ہم پچیس فروری کو ہم سندھ حقوق مارچ کے لیے کراچی سے نکلے تھے اور چھبیس فروری سے آج تک شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پورے سندھ میں گئے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاکہ گلی گاوں شہر ضلع ہر سطح پر عوام کے حقوق کی آواز بلند کی ہے، حیدرآباد کے جلسوں کے بعد اب ہم کراچی آرہے ہیں، کراچی ملک کا معاشی حب ہے، کراچی کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بزنس حب بنانا ہے اس تیر نے پورے سندھ کو زخمی کیا ہے

تیر کو توڑو گے تو سندھ کو جوڑو گے ان کا کہناتھاکہ پندرہ سال سندھ کو تباہ کرنے کے بعد اب پی پی والے لانگ مارچ کرنے نکلے ہیں، ہمیں سندھ کو زرداری مافیا سے نجات دلانی ہے۔