وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نےکہاہےکہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کاحق ہے ،اگرنمبرہیں تواپناشوق پوراکرلیں

عدنان اطہر عدنان اطہر

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم  نےکہاہےکہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کاحق ہے ،اگرنمبرہیں تواپناشوق پوراکرلیں

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم  نےکہاہےکہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کاحق ہے ،اگرنمبرہیں تواپناشوق پوراکرلیں۔۔۔حکومت کےلیے کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔انہوں نےسابق وزیراعظم سے رابطہ سےمتعلق لاعلمی کااظہارکردیا۔۔۔کہا وزارت کبھی شوق نہیں رہا۔۔۔کراچی میں تقریب سے خطاب میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ریٹائر انور ظہیر جمالی نےکہاکہ مخصوص دورانیےمیں ہونےوالےفیصلوں کو ماوارئے عدالت سمجھتا ہوں۔

کراچی میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نےکہاکہ لندن میں سابق وزیراعظم سے رابطےکاعلم نہیں۔۔۔اپوزیشن کو تحریک عدم اعتمادکاحق  حاصل ہے۔۔۔لیکن حکومت کومسئلہ نہیں۔

وزیرقانون نےکہاکہ پیکا کا قانون دو ہزار سولہ میں نواز شریف نے بنایا۔۔۔قانون میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے اس میں لاء منسٹری نہیں تھی۔

سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ریٹائر انور ظہیر جمالی نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ عدلیہ بحالی کا کاررواں کامیاب ہوا ،لیکن اسکے اصل ثمرات حاصل نہ ہوسکے۔

جسٹس ریٹائر انور ظہیر جمالی نےکہاکہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کی جگہ بادشاہت  نے لےلی۔۔۔عدالت عظمی کے متعدد فیصلوں سے معلوم ہوتا ہے کہ مڈل کلاس اور اشرافیہ کےلیے الگ الگ قانون ہے۔

تقریب سے خطاب میں سابق چیف جسٹس جسٹس ریٹائر انور ظہیرجمالی کاکہناتھاکہ چھوٹے چھوٹے کیسسز کا اختتام بھی سپریم کورٹ میں ہوتا ہے۔۔۔کیا ہم یہ سمجھیں کہ جو انصاف کا نظام نیچے تک ہے وہ ناکارہ ہوچکا ہے۔