کراچی کے علاقے ملیر الفلاح سوسائٹی میں آگ
لگنے سے دودکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ دو کو جزوی نقصان پہنچا۔ فائربرگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی
وجہ سے لگی۔
ملیر
الفلاح سوسائٹی کی رہائشی عمارت کے نیچے بنے پکوان سینٹر میں آگ صبح آٹھ
بجکر تیس منٹ پر لگی،، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مزید تین دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر رینجرز اور علاقہ پولیس موقع پر پہنچ
گئی اور عمارت میں پھنسے افراد کو باحفاظت
باہر نکال لیا ۔ فائربرگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا ۔ پکوان سینٹر اور
کپڑے کی دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ فرنیچر کی دو دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا
۔متاثرہ عمارت کے مکینوں نے الزام عائد کیا کہ رہائشی عمارت کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہاہے ۔آگ لگنے کے بعد
مشکل سے جان بچا کر باہر نکلے ۔