کراچی کے علاقے لانڈھی معین آباد میں شہری نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او سمیت تین
پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا ، فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک
ہوگیا، علاقے میں دو گھنٹے سے زائد فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
شہری نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او سمیت تین پولیس
اہلکاروں کو زخمی کردیا ، فائرنگ کرنے والا ملزم مجید بھی پولیس سے فائرنگ کے
تبادلے میں ہلاک ہوگیا ، ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے پولیس اہلکار ندیم
اور مجید نامی شخص کے درمیان ملزم مجید کی جانب سے اسلحہ کی نمائش کرنے سے منع
کرنے پر جھگڑا ہوا تو ملزم نے ندیم پر
فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او شرافی گوٹھ عدیل
شاہ پولیس پارٹی کے ہمراہ پہنچے تو ملزم نے پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے
میں ایس ایچ او عدیل شاہ اور اہلکار یاسر بھی زخمی ہوئے ،
پولیس نے ملزم کو خود کو قانون کے حوالے کرنے کا
کہا لیکن ملزم اپنے گھر سے پوکیس پر فائرنگ کرتا رہا ۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس اور ملزم کے درمیان
فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ملزم مجید شدید زخمی ہوا اسے اسپتال منقل کیا جارہا
تھا راستے میں ہلاک ہوگیا ،
ہلاک ملزم سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیا گیا،،،پولیس
نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے ملزم کی لاش
قانونی کارروائی کے لیئے اسپتال منتقل کردی ہے۔