پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن ایم این اے رمیش کمار کے گھر کے
باہر کیا جانے والا احتجاج مہنگا پڑ گیا پی ٹی آئی کے دو اراکین سندھ اسمبلی
شاہنواز جدون اور سعید اللہ آفریدی سمیت متعدد کارکنان پر مقدمہ درج کر لیا گیا
رات گئے پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان نے کلفٹن تھانے کے باہر دہرنا دے دیا۔مذاکرات
کے بعد صبح دھرنا ختم کردیا۔
پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے رمیش کمار کے گھر کے باہر کیا جانے
والا احتجاج مہنگا پڑ گیا ،،،بوٹ بیسن پولیس نے پی ٹی آئی کے دو ممبران سندھ اسمبلی
کے خلاف مقدمہ درج کر دیا اپم پی اے شاہنواز جدون اور سعید اللہ آفریدی کے خلاف
مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمہ میں دھمکیوں ہتک آمیز الفاظ ادا کرنے سمیت مختلف دفعات درج کی گئیں
پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کے خلاف عہدیدار اور کارکنان نے کلفٹن
تھانے کے باہر دھرنا دیا۔مظاہرین نے پولیس اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی
اور کارکنان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا
کئی گھنٹے جاری رہنے والا دھرنا ایس پی کلفٹن سے مزاکرات کے بعد ختم
کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما بلال غفار کا کہنا تھا کہ تین کارکنان اس وقت بھی پریڈی
تھانے میں بند ہیں کارکنان کی گرفتاری کا عمل نہیں روکا گیا تو سی ایم ہاوس کی طرف
جائے گے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایم پی اے رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج
اور ہنگامہ آرائی کی گئی تھی جس کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج ہے۔ہنگامہ آرائی
میں ملوث دوافراد کو گرفتار کیا گیا ہے