صوبائی وزیرلائیو اسٹاک عبدالباری پتافی نےدعوی کردیا کہ مویشیوں میں
پھیلی بیماری لمپی اسکن ملک بھر میں پھیل چکی ہے۔سندھ کےلئے ویکسین درآمد کروالی
ہے۔تمام صوبوں میں سب سےپہلے سندھ نےلمپی وائرس
کے حوالے سے آگاہی دی
مویشیوں میں پھیلی بیماری
لمپی اسکن اب سندھ نہیں پورے ملک میں پھیل چکی ہے۔ صوبائی وزیرلائیو اسٹاک
عبدالباری پتافی نےدعوی کردہا۔ کہتے ہیں سندھ حکومت نےبیماری کےحوالےسےآواز اٹھائی لیکن
وفاقی حکومت نےتاخیر سےنوٹیفکیشن جاری کیا ،، جس کی وجہ سےویکسین درآمد میں دیر
ہوئی۔
میں مطالبہ کرتاہوں کہ یہ بیماری
پورے ملک میں پھیل چکی ہے خدارا اس سے منہ پھیرنے کا وقت نہیں ہےآپ اس کو فیس کریں
آپ اس حقیقت کو قبول کرین اور حکومتی سطح پر آرڈر کریں اور فارمرز کو اس نقصان
سے بچائیں
لانڈھی کیٹل کالونی میں ویکسی نیشن
کی افتتاحی تقریب سےخطاب میں صوبائی
وزیرنےالزام عائد کیا کہ ویکسی نیشن میں تاخیر سےسندھ کےفارمرز کو بھاری
نقصان اٹھانا پڑا۔40لاکھ ویکسین کی درآمد کا
ہدف ہے۔عید الاضحی تک 90ہزار مویشیوں کو ویکسین
لگائی جا ئے گی۔
یہ لمپنی اسکن پورے پاکستان میں پھیل سکتی ہے اور پھر یہ ہوسکتاہے کہ
ختم ہی نہ ہو میں درخواست کرتا ہوں تمام صوبوں سے اس پر ایکشن لیں
ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹر نذیر نے کہا کہ 10ماہ میں درآمد کی گئی ویکسین مقامی سطح پر
تیاری کرلی جا ئے گی۔ غیر قانونی طریقہ سے اسمگل کرکےلگوائی گئی ویکسن سےبیماری
پھیلی۔صحت یاب ہونے والےجانوروں کو ویکسین نہیں لگائی جائیگی۔
یہ ترکی سے یہ لپی جو ہمارے پاس آئی ہےاس کے نتائج اچھے آرہے ہیں
پہلے جنہوں نے کرائی تھی وہ کہہ رہے ہیں صیح ہےلانڈھی کیٹل کالونی میں 8ٹیمیں چھوڑ
دی ہے
ترکی سےخریدی گئی ویکسین کی ڈوز کا آغاز بھینس کالونی سےکردیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے باڑوں میں موجود جانوروں کو
مفت ڈوز لگائی جائیں گی۔