امن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے بہادر ایس ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پرمبنی فلم "چوہدری " کا ٹریلرجاری کردیاگیا۔

صبانور صبانور

امن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے بہادر ایس ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پرمبنی فلم

امن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے بہادر ایس ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پرمبنی فلم "چوہدری " کا ٹریلرجاری کردیاگیا۔

پہلی بار کسی   پولیس افسرکی زندگی  پربننے والی فلم میں چوہدری اسلم کے ساتھی ڈی ایس پی طارق اسلام نےمرکزی کرداراداکیا ہے۔

ہم فلمزکے بینر تلے بننے والی   فلم ستائس مئی کو سینماگھروں میں نمائش کے لیے  پیش کی جائے گی۔

ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم "چوہدری" کا ٹریلر کراچی کے مقامی ہوٹل میں  منعقدہ  تقریب میں جاری  کیا گیا

فلم میں  شہید چوہدری اسلم کی پیشہ ورانہ  صلاحیتوں ، اہم واقعات اور ان کے ذاتی کے مختلف  پہلووں کو اجاگر کیاگیا ہے۔

 ایکشن مووی میں چوہدری اسلم کا کردار ان کے دیرینہ ساتھی ، ڈی ایس پی طارق اسلام نے نبھایا ہے

 یہ تقریباً70 فیصد بائیوپک  اوریجنل زندگی ہے۔

لوگوں نےتو لیاری میں چوہدری اسلم کو بندوق پکڑے دیکھا ہے۔ ان کا گھر کیسا تھا بچے دوست چلنا پھرنا

تقریب میں شہید  چوہدری اسلم کی  بیوہ نورین اسلم نے انکشاف کیاکہ بھارتی ادکارسلمان خان یہ فلم بناناچاہتے تھے لیکن اجازت نہیں دی گئی

 سلمان خان اس مووی کو بنانا چاہتےتھے یہ میرا دل نہیں مانا وہ پاکستان کا ہیرو ہےتو میری خواہش تھی پاکستان بنائے

فلم کی پروڈیوسرنیہا لاج اوررائٹر ذیشان جنید نے کہا کہ  چوہدری اسلم کی زندگی ایکشن، ڈرامہ، تھرل اور سسپنس سےبھرپور تھی ۔

اس لئے فلم میں دکھائے گئے واقعات حقیقت سے قریب تر ہیں

 یہ میرا کونسیپٹ تھا ساڑھے تین سال کا سفر ہے ایک کوشش کی ہے اللہ کرے لوگوں کو پسند آئے

 چوہدری اسلم صاحب کے لیے لکھنا اتنا آسان نہیں تھا ۔

 بہت زیادہ  فکشن لبرٹی نہیں لےسکتے اور لینے کی ضرورت بھی نہیں ہے

ٹریلرلانچ کی تقریب میں فلم کاحصہ بنائی گئی قوالی اورایکشن کاکچھ ٹریلردکھایاگیاتوشرکاءداددئیےبغیرنہ رہ سکے۔