کراچی میں میٹرک امتحانات کے دوران نقل اور موبائل فون استعمال کے
واقعات۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے نقل روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے
ہیں۔ پرچے آوٹ ہونے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
کراچی میں میٹرک امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔ بورڈ کی نگران
ٹیمیں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کررہی ہیں۔ چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ نے بھی امتحانی مراکز
کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کی
جانب سے نقل اور موبائل فون امتحانی مراکز
میں لے جانے کےواقعات سامنے آئے ہیں۔ کوشش کررہے ہیں موبائل فون سینٹرز کے اندر
نا پہنچیں ۔ جن طلبا سے موبائل بر آمد ہوئے ہیں،، وہ ضبط کرلیے گئے۔ ہم تمام میڈیا کو امتحانی مراکز
میں جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اس لیے میڈیا کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ چیئرمین
میٹرک بورڈ نے کہا پرچے آئوٹ ہونے کی تحقیقات
کررہے ہیں۔جو اسکول آخر میں فارم جمع کراتے ہیں ان کو بلیک لسٹ کیا جارہا ہے۔