مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے مریم نواز سے متعلق اخلاق سےعاری الفاظ کے استعمال پر عمران خان کی لائیوکوریج پرپابندی کامطالبہ کردیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے مریم نواز سے متعلق  اخلاق سےعاری الفاظ کے استعمال پر عمران خان کی لائیوکوریج پرپابندی کامطالبہ کردیا

مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے مریم نواز سے متعلق  اخلاق سےعاری الفاظ کے استعمال پر عمران خان کی لائیوکوریج پرپابندی کامطالبہ کردیا۔کہا  کہ ہمارے ہاتھ پاوں  باندھے گئے،، تو حکومت کو خیرباد کہہ دیں  گے۔

ن لیگی رہنما نہال ہاشمی نے  پریس کانفرنس میں کہا  کہ چیئرمین پی ٹی آئی  حواس باختہ ہوچکےہیں۔ان کی لائیوکوریج پرپابندی لگائی جائے۔

ان کا  کہناتھا ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے جارہے ہیں۔اگر  یہ رویہ جاری رہا ،،توہم حکومت چھوڑدیں گے ،،پھرچاہے لاڈےدوبارہ آجائیں۔

نہال ہاشمی نے کہا  چیئرمین  پی ٹی آئی ،، مخالف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں  کا احترام کریں۔  سیاست میں اخلاقی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔