کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی این ٹی ایس
پاس اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی چارج
۔ سندھ اسمبلی جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے
پندہ سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
این ٹی ایس امتحان پاس کیا
۔ نوکریاں دی جائیں۔
کراچی پریس کلب کے باہر
دوہزار تیرہ کے این ٹی ایس پاس
اساتذہ کا احتجاج۔
مظاہرین کا سندھ حکومت سے نوکریاں فراہم کرنے کا مطالبہ ۔
اس موقع پر پولیس ایکشن میں آئی ،، اورمظاہرین پر لاٹھی چارج
شروع کردیا۔
اہلکاروں نے پندرہ سے زائد اساتذہ کو حراست میں موبائلوں میں ڈال دیا۔
احتجاج کرنے والے اساتذہ
کا کہنا تھا کہ ہم نے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کیا لیکن ہمیں نوکریاں نہیں دی جارہیں۔
پولیس کا کہنا ہے دفعہ 144 کے باعث احتجاج کی اجازت نہیں۔مظاہرین کی سندھ اسمبلی کی جانب پیش قدمی کی کوشش
پرکارروائی کی گئی۔