بلٹ پروف گاڑیاں

عرفان علی عرفان علی

   بلٹ پروف گاڑیاں

  کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری آئیڈیاز 2022 نمائش میں ملکی سطح پر تیار کی جانے والی   بلٹ پروف

گاڑیاں بھی رکھی گئی ہیں ۔


چینی وفد کو فراہم کی جانے والی آرمرڈ کوسٹر بھی نمائش کا حصہ ہے۔

کمپنی گاڑیاں برآمد کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

کراچی میں آئیڈیاز 2022 نمائش جاری۔

آرمرڈ وہیکل پاکستان نے بھی اسٹال سجالیا


لینڈ کروزر سے لیکر بکتر بند گاڑیوں تک کی رینج شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی  ہوئی ہے۔


کرکٹ ٹیموں کی سیکیورٹی کو مد نظر رکھ کر بنائی جانے والی کوسٹر بھی ڈسپلے کی گئی ہے۔

سی ای او خالد یوسف کا کہنا ہے کہ تمام گاڑیاں پاکستان میں مینوفیکچر کی گئی ہیں۔

 بیرون ممالک سے بھی آرڈر ملنا شروع ہورہے ہیں۔


مینجنگ ڈائریکٹر آرمرڈ وہیکل پاکستان سلیم حبیب کا کہنا تھا کہ نمائش میں شرکاء کی جانب سے اچھا رسپانس دیکھنے کو ملا ہے۔


آرمرڈ وہیکلز کینڈین کمپنی کی مدد سے بنائی جارہی ہیں۔۔ جو پاک افواج مختلف شعبوں میں استعمال کررہی ہے۔