وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ حکومت میں تھےتو اچھے تھے لیکن 30 مارچ کو حکومت سے علیحدگی کے ساتھ ہی اچانک ہم دہشت گرد اور غدار ٹہرا دیئے گئے

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ حکومت میں تھےتو اچھے تھے لیکن 30 مارچ کو حکومت سے علیحدگی کے ساتھ ہی اچانک ہم دہشت گرد اور غدار ٹہرا دیئے گئے

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کے تحریک انصاف کے ساتھ حکومت میں تھےتو اچھے تھے لیکن 30 مارچ کو حکومت سے علیحدگی کے ساتھ ہی اچانک ہم دہشت گرد اور غدار ٹہرا دیئے گئے

کراچی میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کے تحریک انصاف کے ساتھ ہم 3 سال 7 ماہ رہے۔ اس دوران ہماری بھرپور کوشش رہی کہ حکومت کو ان کے غلط کاموں کی نشاندہی اور اچھے فیصلوں پر بھرپورتعاون فراہم کرتے رہیں۔

اس عرصے کے دوران متحدہ قومی موومنٹ اور اس کے لوگ نفیس و باوقار کہلائے جاتے رہے لیکن 30 مارچ کو حکومت سے علیحدگی کے ساتھ ہی اچانک ہم دہشت گرد اور غدار ٹہرا دیئے گئے۔

 انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت حلفیہ بتائے کہ کیا انھوں نے ایم کیو ایم سے کیئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں کبھی سنجیدگی دکھائی۔۔؟؟

 کیا کبھی اہم فیصلوں میں ہمیں اعتماد میں لیا گیا۔۔؟؟

اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اگر ملک کے خلاف کوئی بیرونی سازش ہورہی تھی تو ہمیں اس ضمن میں کبھی کچھ بتایا گیا۔۔؟؟

یہاں تک کہ ایم کیو ایم مرکزکے دورے پر بھی عمران خان نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی تو پھر ہم سے کیسے شکوے گلے۔

سید امین الحق نے کہا کہ آج سندھ میں پیپلز پارٹی اور وفاق میں مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد بھی صرف عوام کی فلاح خصوصا سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے کیا گیا ہے۔

ہمارے مطالبات بھی وہی ہیں اورہم وہی نفیس لوگ ہیں تبدیلی کوئی نہیں، فرق یہ ہے کہ تبدیلی تحریک انصاف والوں کے مزاج و سیاست میں آگئی ہے