رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔
جی ڈی اے کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان سمیت خاندان کے چار افراد نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ رکن اسمبلی کے مطابق ان کی چھوٹی صاحبزادی کےعلاوہ سب نےسائنوفارم ویکیسن لگائی ہے۔ ایک ہفتے سے وہ سب قرنطینہ میں ہیں۔