انسداد تجاوزات کی عدالت کا حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ کر کے گرفتاری کا حکم ۔
پولیس اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو حراست میں لے
کر جیل روانہ ہوگئی۔
کراچی میں اینٹی انکروچمنٹ ضلع شرقی کی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ اور ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ا ن کے وکلا نے اصرار کیا کہ پولیس حلیم عادل شیخ کو تھانے لے جانے کے بجائے عدالت میں ہی بیان ریکارڈ کرے۔
رجوع کرنے پر عدالت نے تفتیشی افسرکو عدالت میں بھی بیان قلمبند کرنے کا حکم دیا۔
بعد میں اینٹی انکروچمنٹ عدالت نے حلیم عادل شیخ کو آٹھ ستمبر تک جیل بھیجنے کا حکم نامہ جار ی کردیا ۔
بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پولیس،،، عدالت کے باہر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو حراست میں لے کر بکتر بند گاڑی میں جیل روانہ ہوگئی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے نعرے بازی کی۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کےلئے پولیس کی بھاری نفری
عدالت کے باہرموجود تھی۔
احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہم بھاگنے والے نہیں ہیں ۔