وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے
ملک میں
آٹزم کے شکار افراد کے ساتھ کام کرنےوالے
تربیت یافتہ افراد کی کمی ہے۔
سینٹر
آف آٹزم اب تین سو سے زائد آٹزم کے شکار افراد کی خدمت کررہا ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے کورنگی میں خصوصی بچوں کےلئے مرکز برائے آٹزم کا افتتاح کردیا
وزیراعلی نے کہا نئے بجٹ میں 17 نئے خصوصی تعلیم
اور بحالی مراکز کی تعمیر اور 13 موجودہ مراکز کی تعمیر نو اور بحالی شامل ہے۔
ان کا کہنا تھاخصوصی تعلیمی مراکز میں داخلہ لینے
والے بچوں کو دوہزار روپے ماہانہ وظیفہ، مفت ٹرانسپورٹیشن اور لنچ دیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ
سندھ مراد علی شاہ نے کہاخوشی ہے کہ
سینٹر آف آٹزم اب تین سو سے زائد آٹزم کے شکار افراد کی خدمت کررہا ہے ۔