ایم کیوایم کے سابق رہنما بابر غوری کو کراچی پہنچنے پر تحویل میں لے لیاگیا

عرفان علی عرفان علی

ایم کیوایم   کے سابق رہنما بابر غوری  کو کراچی پہنچنے پر  تحویل میں لے لیاگیا

ایم کیوایم   کے سابق رہنما بابر غوری  کو کراچی پہنچنے پر  تحویل میں لے لیاگیا

بابر غوری ای کے 602 کے ذریعے پونےدس بجےکراچی پہنچےتھے۔ بابر خان غوری کو ایئرپورٹ پولیس نے گرفتار کیا۔

اعلیٰ پولیس ذرائع نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے بابر خان غوری کے خلاف وارنٹ گرفتار جاری تھے۔

سابق  ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامدکے حوالے سےقتل کےمرکزی کردارصولت مرزا نےبابر غوری پر  سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

بابر غوری ایم کیوایم کے سرکردہ رہنما رہ چکے ہیں ۔ ان کا شمار ایم کیوایم کے مالی تعاون کرنے والی اہم شخصیات میں ہوتا تھا۔

نیب ذرائع نے گرفتاری کی تردیدکی ہے. ابر غوری  نے22جون کوسندھ ہائیکورٹ سے دو مقدمات میں پانچ جولائی تک حفاظتی ضمانت لےرکھی تھی۔