کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ میں غیر قانونی اشیاء کی موجودگی کی
اطلاع پر کسٹمز حکام کے چھاپے کے خلاف تاجروں نے ایم اے جناح روڈ بند کر کے احتجاج
کیا۔ دھرنے سے اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک
جام ہوگیا۔
پیر و منگل کی درمیانی شب
جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب کسٹمز انٹیلی جنس نے چھاپہ مارا،، تو علاقہ میدان
جنگ بن گیا تھا
کسٹمز حکام نے نان کسٹم پیڈ کپڑے کے کنٹینر پر چھاپہ مارا،،تو
اللّہ والی مارکیٹ کے تاجروں نے
بھرپور مزاحمت کی۔
دوپہر کو تاجر پھرچھاپے
اور ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف
سڑکوں پر آگئے۔ ایم اے جناح روڈ پر جامع کلاتھ کے سامنے دھرنا دے دیا۔
سول اسپتال اور اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔پولیس سے
مذاکرات کے بعد مظاہرین نے دو گھنٹےبعد دھرنا ختم کردیا۔