انٹربینک میں ڈالر ڈیڑھ روپے سے زائد مہنگا ہوکر دوسو تیس روپے کے قریب
پہنچ گیا۔
فی
تولہ سونا دوہزار روپے مہنگا۔
اسٹاک مارکیٹ کے ہینڈریڈ انڈیکس میں دوسو تینتیس
پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
روپے کے مقابلے میں
ڈالر کی اڑان جاری ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے اکیاون پیسے مہنگا ہوکر دوسو
انتیس روپے اٹھاسی پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
فی
تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں دو
ہزار روپےکا اضافہ ۔
فی
تولہ سونا ایک لاکھ، اڑتالیس ہزار، تین سو روپے کا ہوگیا۔
دس
گرام سونے کی قیمت ایک ہزار ، سات سو چودہ
روپے بڑھ کر ایک لاکھ، ستائیس ہزار، ایک
سو تینتالیس روپے ہوگئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی۔ دن کا اختتام ہینڈریڈ
انڈیکس میں دوسو تینتیس پوائنٹس کمی سے
انتالیس ہزار ، آٹھ سو چوالیس
پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔