کراچی کےعلاقے کیماڑی کالاپانی کےقریب نوسالہ لڑکےکی بوری بندلاش
ملنےکےواقعہ کامقدمہ ڈاکس تھانےمیں مقتول کےوالدکی مدعیت میں درج کرلیاگیا
کراچی کےعلاقے کیماڑی کالاپانی کےقریب گزشتہ روزنوسالہ لڑکے کی بوری
بندڈوبی ہوئی لاش ملنے کامقدمہ ڈاکس تھانےمیں درج کرلیاگیا،
پولیس کےمطابق مقدمہ مقتول فوادخان کےوالدظاہرشاہ کی مدعیت میں قتل کی
دفعہ کےتحت نامعلوم ملزم کےخلاف درج کیاگیا، فشری کےچوکیداری کاکہناہےلاش بوری میں
بندسمندرکنارےموجودتھی