کراچی کے فرئیر ہال میں نئی تعمیرات مسمار نہ کرنے کا معاملہ۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی کے فرئیر ہال میں نئی تعمیرات مسمار نہ کرنے کا معاملہ۔

کراچی کے فرئیر ہال میں نئی تعمیرات مسمار نہ کرنے کا معاملہ۔

ڈی جی پارکس  اور ڈی جی انسداد تجاوزات کے خلاف توہین کی کارروائی  کا عدالتی حکم  معطل کردیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں ڈی جی پارکس ، ڈی جی اینٹی انکروچمنٹ  اور دیگر  کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی  کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

 عدالت نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے  فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

سنگل رکنی بنچ نے سینئر  ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی، ڈی جی پارکس اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔

 بلدیہ عظمی کراچی کے افسران پر سندھ ہائیکورٹ کے بیس  جون کے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کا الزام ہے۔