سندھ اسمبلی اجلاس میں کوٹہ سسٹم کے تحت نوکریاں دینے پر معاملے پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے اراکین آمنے سامنے آگئے۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے ایوان کو بتایا کہ کراچی سڑکوں کی فوری مرمت کےلیے بلدیہ عظمی کراچی کو ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں

سندھ اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران محکہ آبپاشی میں نئی بھرتیاں کے معاملے پر صوبائی وزیر جام خان شورو اور خواجہ اظہار الحسن آپس میں الجھ پڑے ۔

خواجہ اظہارالحسن بولے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن شہری عوام کا مجرم ہے

جام خان شورونے کہاکہ شہری علاقوں میں تعلیمی ادارے تباہ کردیؕئے گئے نو جوان کمیشن کے امتحان کے لئے درخواست ہی نہیں دیتے

توجہ دلاؤ نوٹس پر ایم کیو ایم کی رکن رابعہ خاتون نے شہر کی سڑکوں کی تباہ حالی پر سوال کیا ۔

 صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ بارش کے دوران تباہ ہونے والی سڑکوں کی بحالی کے لئے بلدیہ عظمی کراچی کو ڈیڑھ کروڑ  روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں

ایوان نے ٹیکسٹ بک بورڈ اور صوبائی موٹر وہیکلز کے ترامیمی بل کثرت رائے سے منظوری بھی دی ،