کراچی میں شہری بالخصوص جلوس میں شریک عزادار بڑی تعداد میں ان مقدس ایام میں
خون کے عطیات دیتے ہیں۔
کہتے ہیں یہ عمل شہدائے کربلا کو خراج
عقیدت پیش کرنے کی چھوٹی سے کاوش ہے۔
کراچی میں ہر سال محرم الحرام کے دوران مرکزی جلوس کی گزرگاہ نمائش چورنگی پر
مختلف بلڈ بینکس عطیات کے لئے کیمپ لگاتے ہیں اور عزادار بڑھ چڑھ کراس کار خیر میں
حصہ ڈالتے ہیں۔
خون کاعطیہ دینے والے نوجوان کہتے ہیں کہ امام حسین و رفقاء نے اپنا خون دےکر دیں اسلام کو بچایا۔ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ضرورتمندوں کے لئے
عطیات دیتے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تھیلیسیمیا
اور اس جیسی دیگر بیماریوں کا شکار افراد کے لئے خون کے عطیات کسی نعمت سے
کم نہیں ۔
شہری سال بھر اس ہی جذبے کے ساتھ خون
کے عطیات دیتے رہے تو کئی انسانی زندگیاں بچائیں جاسکتی ہیں۔