وزیر
اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بارش کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی
نکاسی کے کام کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر
نے کے پی ٹی انڈر پاس ، سب میرین چورنگی ،
ٹاور ، آئی آئی چندریگر روڈ ، سندھ اسمبلی ، سندھ سیکریٹریٹ اور شاہراہ فیصل کا
دورہ کیا۔
شرجیل میمن کا کہنا
تھا بارش کا دورانیہ مختصر
تھا ،لیکن شدید بارش ہوئی ۔
ضلعی انتظامیہ ، بلدیاتی
اور واٹر بورڈ کا عملہ سڑکوں پر موجود ہے۔ شہر کے انڈر پاس کلیئر ہیں۔
صوبائی
وزراء امدادی کارروائیوں کی نگرانی کے لئے موجود ہیں ۔
صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو سڑکوں اور نشیبی علاقوں سے پانی
کی نکاسی فوری یقینی بنانے کے ہدایت کی۔
صوبائی وزیر ایکسائز مکیش
کمار چاولہ، ڈپٹی کمشنر جنوبی ، واٹر بورڈ حکام اور بلدیاتی اداروں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔