سندھ میں مون سون کے
دوران بیس جون سے دس اگست تک مختلف حادثات
میں ایک سو تیس اموات ہوئیں۔
صرف کراچی میں اڑتالیس افراد کی جان گئی۔
پی ڈی ایم اے کےاعدادوشمار
کےمطابق سندھ بھر میں اس عرصے کے دوران
چارسو بائیس افراد زخمی بھی ہوئے۔
ان میں سے دوسو باہتر
افراد کراچی میں زخمی ہوئے۔ صوبے میں اکیس
ہزار، تین سو چون کلومیٹر کی پانچ سو اڑتالیس سڑکیں متاثر ہوئیں۔
مون سون کے دوران پینتالیس پل، بتیس دکانیں کو بھی نقصان پہنچا۔ چار ہزار، تین سو ستائیس مکانات تباہ جبکہ اکیس ہزار، آٹھ سو چھیاسی
گھر جزوی متاثر ہوئے۔
صوبے میں چھ لاکھ، چھتر ہزار، چارسو چوراسی ایکٹر
اراضی بھی متاثر ہوئی۔