ڈبل روٹی اور پاپےسمیت کھانےپینےکی متعدد اشیاء مہنگی ہوگئی۔

عرفان علی عرفان علی

ڈبل روٹی اور پاپےسمیت کھانےپینےکی متعدد اشیاء مہنگی ہوگئی۔

کراچی میں ناشتہ میں استعمال ہونے والےبیکری آئٹمزکی قیمتیں بھی بڑھ گئی۔

ڈبل روٹی اور پاپےسمیت کھانےپینےکی متعدد اشیاء مہنگی ہوگئی۔

شہری کہتےہیں  اول تو سرکاری پرائس لسٹ دکانوں پر ہوتی نہیں،،

اور اگر ہو بھی تو ان  پر عمل نہیں ہوتا۔

کراچی میں آٹا، میدہ، گھی اوردیگراجزاء کی قیمتوں میں اضافے کوجواز بناکربیکری آئٹمزکی قیمتیں من مانی بڑھادی گئی۔

  ناشتےکی  مختلف اشیاء 20 سے25 فی صد تک مہنگی ہوگئی۔


 بیکری بریڈ کی قیمت میں 10 روپےفی کس بڑھادئیےگئے،، کمپنی کی تیارکردہ ڈبل روٹی کی قیمت سو روپے سےتجاوز کرگئی۔


چھوٹی  بریڈ اضافے کے بعد  70 سے80،، درمیانی بریڈ کی قیمت 110 سے120 جبکہ بڑی برانڈڈ بریڈ کی قیمت150سے  200 روپےپرپہنچ گئی ہے۔


شہری کہتےہیں سرکاری پرائس لسٹ اول تودکانوں پرناپید ہوچکی ہیں ۔ان پرعمل درآمد بھی نہ ہونےکےبرابرہے،، بیکری مالکان کی جانب سےمن مانی قیمت بڑھادی گئی ہیں۔


ایک سال پہلے 80 روپے میں  ملنے والی ڈبل روٹی ایک سو20 روپے تک پہنچ گئی۔


 پاپے کی قیمت 70 روپےسےبڑھ کر140 روپے پاؤہوگئی۔

مکھن جیلی کی قیمتیں بھی آسمان کوچھورہی ہیں۔ بیکرز ایسوسی ایشن کا کہناہےکہ چار سا ل سے  سرکاری نرخ نامہ جاری نہیں کیا گیا،،


 قیمتوں میں اضافہ ناگزیرتھا۔