کراچی میں شارع فیصل پر رکشہ سوار خاتون کو ہراساں کرنےوالے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا

 کراچی میں شارع فیصل پر رکشہ سوار خاتون کو ہراساں کرنےوالے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا

کراچی میں شارع فیصل پر رکشہ سوار خاتون کو ہراساں کرنےوالے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ۔

ایس ایس پی کراچی شرقی کے مطابق خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم محمد حمزہ کو شارع فیصل پولیس نے  عمر کالونی سے گرفتار کیا۔ ملزم کو خاتون کے موبائل سے وائرل کی جانے والی ویڈیوز کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔