تحریر:پروفیسر ہاجرہ بانو نظم ۔۔ ۔۔۔۔۔۔ میں سونا چاہتی ہوں مگر سو نہیں پاتی دل درد سے بوجھل اور آنکھیں نیند سے خالی کروٹ بدلتے رات گزر جاتی ہے اور جب کبھی نیند آ بھی جاتی ہے تو خواب میں عورتوں ، بچوں جوانوں، بزرگوں کی چیخیں اور جنازے نظر آتے ہیں روز کوئی نہ کوئی حادثہ آنکھوں میں درد بن کے اترتا ہے میری آنکھوں سے نیندیں چھین لیتا ہے۔