بلوچستان میں بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 210 تک پہنچ گئی ہے

عرفان علی عرفان علی

 بلوچستان میں بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 210 تک پہنچ گئی ہے


بلوچستان میں بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 210 تک پہنچ گئی ہے



صوبے کو کراچی اور پنجاب سے ملانے والی قومی شاہرائیں تاحال بند ہیں جبکہ بارکھان میں مسلسل بارش کے باعث کچے مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے


دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے احتجاجاً صوبے بھر میں خدمات روک دی ہیں


جسکے باعث آج کے ہونیوالے نقصانات کے اعداد و شمار تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں 


پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پی ڈی ایم اے کے افسر سے تلخ کلامی اور نازیبا الفاظ کے استعمال پر ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کرکے دفاتر کو تالے لگا دئیے ہیں پی ڈی ایم اے ملازمین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور مشیر داخلہ ضیاء لانگو سے نوٹس لینے اور سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کاروائی عمل میں نہیں آتی تب تک کام نہیں کرینگے پی ڈی ایم اے کی ہڑتال کے باعث اس وقت بلوچستان میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی متبادل موجود نہیں ہے



دوسری جانب گزشتہ روز کاریز میں گرنے والے بچے کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان دینے والے نوجوان بالاچ بلوچ کو وزیر اعلیٰ بلوچستان نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے