بلبل پاکستان نیرہ نورچل بسیں۔

عمران عمران

بلبل پاکستان نیرہ نورچل بسیں۔

 

بلبل پاکستان نیرہ نورچل بسیں۔

نیرہ نور کی منفرد آواز  پاکستانی موسیقی کی پہچان ہے۔

 وہ کیسنرکےعارضےمیں مبتلارتھیں۔۔۔ڈیفنس کراچی کی جامع مسجد میں نمازجنازہ کےبعدا نکوسپردخاک کردیاگیا۔

ان کے معروف گانوں ملی نغموں اور غزلوں میں، تیرا سایہ جہاں بھی ہو سجنا، روٹھے ہو تم تم کو کیسے مناؤں پیااور وطن کی مٹی گواہ رہنا سمیت دیگر شامل ہیں۔

پاکستان کی معروف گلوکارہ اورپلےبیک سنگرنیرہ نورکراچی میں انتقال کرگئیں۔

کینسرکےعارضےمیں مبتلانیرہ نورعلالت کےباعث کراچی کےمقامی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

انکی منفردآوازپاکستانی موسیقی کی پہنچان ہے۔

نیرہ نورنےانیس سوپچاس میں بھارتی ریاست آسام میں آنکھ کھولی۔

خاندان کےہمراہ پاکستان منتقل ہونےکےبعد کراچی میں سکونت اختیارکی۔

انہوں نے اپنی گلوکاری کے لیے ہمیشہ نہایت خوبصورت شاعری کا انتخاب کیا۔۔۔

بلبل پاکستان نےمتعدد ٹی وی سیریلز کے لیے بھی گیت گائےان کے گائے ملی نغمے بھی بہت مشہورہوئے۔

 معروف ٹی وی اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہاکہ نئیرہ نورجیسی میٹھی آوازمجھےنہیں لگتاکہ تاریخ میں بھی کسی کی تھی۔۔۔اپنی نوعیت کی ایک الگ سی گلوکارہ تھیں۔۔۔اورسادگی کاکوئی پیمانہ نہیں جومیں بتاسکوں۔۔۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے گلوکار اداکار خالد انعم کا کہناتھاکہ جوشخصیت تھی نا بذات خودنہ گیت کبھی ختم ہونگے نہ ہی نئیرہ کبھی ختم ہونگی۔۔۔وہ بھی امررہیں گی انکاکام بھی امررہےگا۔۔۔

ٹی وی کی بہترین آرٹسٹ روبینہ اشرف نے کہاہےکہ بہت پیاری انسان تھیں۔۔۔اوربہت ہی ہم سب کےدل سی ابھی توبہت باتیں کرنی تھیں انکی بہت ملناتھا لیکن اب یہ دکھ ہمیشہ کےلیےہے۔

ٹی وی اداکار بہروزسبزواری نے کہاکہ نئیرہ نورصاحبہ کےلیےیہ کہوں گااللہ انکے درجات بلندکرےبہت زبردست خاتون تھی میرے خیال سے ایسی آوازاب ہمیں پھرسے نصیب نہیں ہوگی

بہترین خدمات پر لیجنڈ گلوکار نیرہ نوراعزازات سے بھی نوازاگیا۔

ڈیفنس کراچی کی جامع مسجدیثرب میں نمازجنازہ کےبعد انکوسپردخاک کردیاگیا۔