کراچی
،کیپٹل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم تینتیس میں پورشنز کی تعمیر روک دی
گئی۔
عدالت کا کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کوفوری کارروائی کا
حکم۔
معائنےکےلئے ناظر مقرر۔ عدالت نے ریمارکس دیئےآدھا
شہر انکروچرز پر چل رہا ہے۔
سندھ
ہائی کورٹ نے
دوران سماعت بلڈر کو پلاٹ پر تعمیر
اور کمپلیشن سرٹیفکیٹ تک پورشنز کی خرید و فروخت بھی روک دی۔
سب رجسٹرار کو کمپلیشن سرٹیفکیٹ تک پورشنز کی سب
لیز دینے سے بھی روک دیا۔
عدالت نے
ناظر مقرر کرتے ہوئے کہا کہ وہ
معائنہ کر کے عدالت میں رپورٹ پیش کریں۔
کنٹونمنٹ بورڈ ملیر، بلڈر اور دیگر حکام کو نوٹس
جاری کردیئے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ
آدھا شہر انکروچرز پر چل رہا ہے۔ بہادر آباد اور پی ای سی ایچ ایس میں بھی پورشنز بنا دیے گیے ہیں۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ بنگلے ختم کرکے پورشنز تعمیر اور اوپن اسپیس ختم کی جارہی ہے۔
مافیا
عمارت کھڑی کرتا ہے اور جعلی لوگوں کو بیٹھا دیتا ہے۔
پورشن کی تعمیر
نا روکی ،، تو پوری سوسائٹی تباہ
ہو جائے گی۔