گجرات میں دھماکا 3 افراد جاں بحق متعددزخمی


 گجرات  میں دھماکا  3 افراد جاں بحق متعددزخمی

 

گجرات، شاہداقبال

گجرات کے گنجان آباد علاقے مسلم آباد میں دھماکے کے نتیجے میں باپ بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوگئے

ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق اقبال چوک میں واقع حمزہ پلازہ کے اندر دھماکہ ہوا جس کے باعث عمارت منہدم ہوگئی دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا

 دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا

 دھماکے کی زد میں آکر سڑک پرسے گزرنے والے نورحسین کےعلاوہ حاجی آصف انکی 5سالہ بیٹی    ھادیہ جاں بحق ہوگئے جبکہ حاجی آصف کی اہلیہ غزالہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے

زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے عزیزبھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کو ایدھی ایمبولینس نے ہسپتال منتقل کردیا

ریسکیوذرائع کے مطابق بلڈنگ 6ماہ قبل ہی تعمیر ہوئی تھی اور ابھی خالی ہی پڑی تھی

بم سکواڈعملہ کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا اندازہ تحقیقات کے بعد ہی لگایاجاسکےگا