پاک بحریہ کا سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو
آپریشن جاری ہے
پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیمیں سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو کشتیوں
کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں نکاسی
آب کے لیے بھی آپریشن کر رہی ہے،
گھارو، جاتی، کنڈیارو، سجاول، چوہڑ جمالی، میر پور خاص،
ٹھٹھہ، بدین، دادو اور قمبر سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں پاک بحریہ کی ریلیف
اینڈ ریسکیو ٹیمیں مصروف عمل ہے اور سیلاب زدگان کو مفت طبی سہولیات اور ادویات کی
فراہمی کے لئے مختلف علاقوں میں پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔
کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیوں
کا جائزہ لینے کے لئےمتاثرہ علاقوں کا فضائی و زمینی دورہ بھی کیا۔
پاک
بحریہ کا ریلیف آپریشن مصیبت میں گھرے ہم وطنوں کی ہر ممکن امداد کے عزم کا عملی
مظہر ہے۔