صوبائی وزیر لائف اسٹاک عبد الباری پتافی کا کہنا ہے سیلاب
سے اسی ہزار جانور ہلاک ہوئے۔
ستائیس ارب سے زائد
کا نقصان ہوا
خوراک کی قلت سے مزید جانور متاثر ہوسکتے ہیں۔ جانوروں کی
ادویات کی کمی کا بھی سامنا ہے۔
صوبائی وزیر لائف اسٹاک عبد الباری پتافی کا کہنا ہے سندھ میں
سیلاب سےمویشیوں کی مد میں 27 ارب سے
زائد کا نقصان ہوا۔
چارے کی بھی شدید قلت ہے ۔
پریس کانفرنس میں
کہا کہ اسی ہزار جانور مرچکے ہیں۔ مویشیوں
کی ادویات کی بھی قلت
کا سامنا ہے۔ پورے صوبے میں
جانوروں کی ویکسینیشن درکار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ
سندھ میں 24 اضلاع پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ٹاسک فورسز گاؤں دیہات میں پہنچی ہیں۔لیکن اب تک تھوڑے ہی علاقوں تک پہنچ پائے ہیں۔