رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی چوتھے اور آخری کیس میں بھی ضمانت منظور ہوگئی۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی
عدالت میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ایم این اےعلی وزیر کی
ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کر لی ۔
عدالت نے قرار دیا کہ اگر ملزم کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں ،،
تو
اسے رہا کردیا جائے۔
علی وزیر کے خلاف چوتھا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج تھا۔
رکن
قومی اسمبلی کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں چار مقدمات درج ہیں۔ تین مقدمات میں
ان کی ضمانت پہلے ہی منظور ہوچکی ہے۔