کراچی بفرزون میں
بغیر میگزین کی پستول دکھا کر لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔
تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ،فائرنگ و پرتشدد
واقعات میں دو افراد کی جان گئی ،
فائرنگ سے بھی ٹریفک پولیس اہلکار سمیت3افراد زخمی ہوگئے۔
مشتعل افراد کے ہاتھوں درگت بنائے جانے کے یہ مناظر کراچی کے علا قے بفرزون کے ہیں،
جہاں مبینہ طور پر
دو ڈاکؤوں نے بغیر میگزین لگی پستول دکھا کر نوجوان سے موبائل فون چھیننا چاہا تو
مزاحمت پر اطراف میں موجود شہری جمع ہوگئے
،ملزموں کو گھیرا اور تشدد کا نشانہ ڈالا
پولیس کے مطابق مبینہ ڈاکو شہریوں کے بدترین تشدد سے شدید
زخمی ہو گئے
جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
اس سے قبل سیکٹر
16 مین بھی شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والا ڈاکو پولیس سے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ساتھی سمیت پکڑا گیا
دوسری جانب سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں گلی میں کرکٹ کھیلتے
بچوں کی بال لگنے پر راہگیر مشتعل ہوگیا
اور اپنے اسلحے سے فائرنگ کردی
جس کی زد میں آکر
بزرگ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
سرجانی ٹاؤن خدا کی
بستی میں نالے سے ایک شخص کی کئی روز پرانی تشدد زدہ لاش ملی۔
ادھر ویسٹ وہارف میں
بھی موٹرسائیکل سوار دو مشتبہ ملزموں نے بائیک روکنے کا اشارہ کرنے پر ٹریفک
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے ایک
اہلکار زخمی ہوگیا
جبکہ ملزم فرار ہوگئے،
ادھر جمشید کوارٹر
مسلم آباد میں موبائل فون چھیننے کے دوران ڈاکؤوں کی فائرنگ سے کار سوار شہری زخمی ہوگیا ،
سرجانی ٹاؤن میں بھی ڈاکؤوں کی فائرنگ سے کار سوارشخص زخمی
ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔