کراچی میں ڈیفنس خیابان جامی کے قریب آن لائن
فوڈ ڈیلیور کرنے والی کمپنی کے دفتر میں مبینہ
گیس سلنڈر دھماکہ۔ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی میں ڈیفنس فیز سیون ،خیابان جامی کے قریب آن لائن فوڈ ڈیلیور
کرنے والی کمپنی کے دفتر میں زوردار دھماکہ
ہوا۔
دھماکہ سے دفتر اور برابر میں دکان کو بری طرح
نقصان پہنچا۔ دیواریں ٹوٹ گئیں،
ٹائل
و پلاسٹر اور لوہے کی گرل بھی اکھڑ گئی۔
فٹ
پاتھ پر کھڑی متعدد موٹرسائیکلیں اور ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
دھماکہ
میں متعدد افراد زخمی ہوگئے،،
جنہیں امدادی اداروں نے اسپتال منتقل کیا۔
دھماکہ
کے بعد ریسکیو اداروں کے علاوہ پولیس اور رینجر بھی دھماکہ کے مقام پر پہنچ گئی اور متاثرہ جگہ کو گھیرے میں لے لیا۔
ابتدائی
اطلاعات کے مطابق دھماکا مبینہ طور پر گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا جبکہ مزید تحقیقات
جاری ہیں۔