رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج ہوگا۔ پاکستان میں
سورج گرہن 3 بجکر تینتالیس منٹ پر دیکھا جاسکے گا۔
کراچی میں جزوی سورج گرہن کا آغاز 3 بجکر ستاون منٹ پر
ہوگا۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو براہ راست سورج کو نا دیکھنے کا
مشورہ دیا ہے۔
رواں سال کا آخری سورج گرہن
پاکستان میں سورج گرہن کا جزوی طور پر مشاہدہ کیا جاسکے گا۔
اس دوران سورج کی روشنی پچاس فیصد تک ڈھل جائے گی۔
ڈائریکٹر انسٹیٹوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ
کراچی ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز 1 بجکر 58 منٹ پر جبکہ
اختتام 6 بجکر 2 منٹ پر ہوگا۔ لیکن اسلام آباد میں جزوی سورج گرہن 3 بجکر 47 منٹ
اور کراچی میں 3 بجکر 57 منٹ پر ہوگا۔
یورپ ، ایشیا کے مغربی حصوں، شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں سورج گرہن دیکھا
جاسکے گا۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو
براہ راست سورج کو دیکھنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔