کراچی میں مسافر
ٹرین خیبر میل اور روڈ رولر کے درمیان ٹکرائو کا حادثہ پیش آیا ہے۔
خوش
قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ریلوےپولیس
کا دعویٰ ہےکہ رولرکےڈرائیورکوتفتیش کیلئےحراست میں لیا گیا ہے۔
پشاورسےکراچی آنے والی خیبرمیل منزل کے قریب
حادثےکا شکارہوگئی۔
پیرکی صبح ساڑھےنوبجےڈرگ روڈ اسٹیشن کےقریب پی
اےایف بیس کی دیوارکےساتھ قائم مین لائن ٹریک پرروڈ رولرٹریک کےدرمیان آگیا۔
ٹرین ڈرائیور کے بریک لگانے کے باوجود
انجن،،رولر سے ٹکراگیا۔
خوش
قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہ ہوا۔
ریلوےحکام کا کہنا ہےکہ ٹریک کو جزوی طورپر
نقصان ہوا ہےلیکن مین لائن ٹریک آپریشنل ہے۔
صبح کے وقت فیصل کنٹونمنٹ کا روڈ رولرزمین کو
ہموارکررہا تھا،
کام
کےدوران حادثہ پیش آیا۔
واقعہ کی انکوائری کیلئےریلوےحکام کی جانب سے کمیٹی
تشکیل دی گئی ہے،
جوجلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔