کراچی میں حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیوایم کی درخواستوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو دلائل کی تیاری کے لئے وقت دے دیا۔

عمران عمران

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیوایم کی چھ  درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  نے بتایا کہ  اس طرح کی درخواستیں پہلے مسترد ہوچکی ہیں۔

سپریم کورٹ بھی اپیل مسترد کرچکی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ کو جو کہنا ہے تحریری جواب دیں۔

 الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا  کہ کچھ درخواستوں میں ہمیں فریق نہیں بنایا گیا ۔عدالت نے  دیگر درخواستوں میں بھی الیکشن کمیشن کو فریق بنانے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو دلائل  کی  تیاری کرکے آنے کی ہدایت  کرتے ہوئے سماعت  تیرہ دسمبر تک ملتوی کردی۔