کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی چارسو سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم قانون کی گرفت میں آگیا۔
رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزم سےاسلحہ،موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد کرلئے۔
گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی چارسو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
دوران تفتیش ملزم نے وارداتوں کے دوران بیس سے زائدموٹر سائیکلیں، ساٹھ سے زائد موبائل فون چوری کرنے اور چھیننے کا اعتراف کیا ہے ۔