بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے جعلسازی سے نکالنے کے الزام دو سالہ بچے کو بھی مفرور قرار دے دیا۔

عرفان علی عرفان علی

 بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے جعلسازی سے نکالنے کے الزام  دو سالہ بچے کو بھی   مفرور  قرار دے دیا۔

شہرمیں دن دیہاڑے  دندناتے اسٹریٹ کرمنلز اور ڈاکووں  کو پکڑنے میں  ناکام کراچی پولیس کی پھرتیاں۔

 بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے جعلسازی سے نکالنے کے الزام  دو سالہ بچے کو بھی   مفرور  قرار دے دیا۔

باپ شیرخوار بچے کو  گود میں اٹھائے عدالت پہنچ گیا۔ خوفزدہ بچہ  روتا دھوتا رہا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئند ہ پیشی پر طلب کرلیا

کراچی پولیس کی غیرضروری  پھرتیاں کہیں یا نادانیاں۔۔ بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے جعلسازی سے نکالنے  کے کیس میں    دو سالہ بچے کو بھی   مفرور  قرار دے دیا۔ بچے کا  باپ  روتے دھوتے ،، ننھے  ملزم کو گودمیں اٹھائے   جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت پہنچ گیا۔

صورتحال سے بے نیاز شیرخوار بچہ زار و قطار روتا  رہا۔

 جیکسن  پولیس نے ملزم شہریار کو بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے جعلی طریقے سے نکالنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس کےمطابق ملزم نے  انگوٹھوں کے جعلی پرنٹ بنارکھے تھے ،، جس کے ذریعے وہ  پیسوں کی  خرد برد کر رہا تھا۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد اپنے اہلخانہ کو بھی شریک جرم بتایا تھا۔  وکیل  نے بتایا ملزم نے تفتیشی افسر کو اپنے اہلخانہ کے نام بتائے ۔


پولیس نے تمام اہلخانہ کو نامزد ،، اور  ریمانڈ رپورٹ میں دو سالہ بچے کو بھی مفرور ملزم قرار دے دیا ۔ ملزم شہریار دو سالہ بچے کا کزن ہے۔بچے کی ضمانت کرنے آئے ہیں۔ آئی جی سندھ تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کریں۔ والد کا کہنا تھا پولیس اس کے  دو سالہ بچے کو گرفتار کرنے کیلئے گھروں پر چھاپے ما رہی ہے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو تیرہ  فروری کو طلب کر لیا