سندھ ہائی کورٹ نے بھی تحریک انصاف کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی کی استدعا منظور کرلی۔

عرفان علی عرفان علی

سندھ ہائی کورٹ نے بھی  تحریک انصاف  کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی کی استدعا منظور کرلی۔

سندھ ہائی کورٹ نے بھی  تحریک انصاف  کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی کی استدعا منظور کرلی۔

کراچی میں  نو نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نوٹی فکیشن پر عملدرآمد روک دیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں  پی ٹی آئی  کے کراچی سے نو ارکان قومی اسمبلی کی اپنے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے دلائل دیئے لاہور ،پشاور،اسلام آباد  اور بلوچستان میں بھی ایسی ہی درخواستوں پر حکم امتناع مل چکا ہے۔

 عدالت نے سندھ میں سولہ مارچ کو قومی اسمبلی کے نو  حلقوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے نوٹی فکیشن  پر عمل درآمد روک دیا۔

 عدالت نے آزاد  امیدوار    کی جانب سے کیس میں  فریق بننے کی درخواست پر نوٹس بھی  جاری کردئیے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے اس کیس میں جو ہوا ہے ،کیا آپ کو ان کے حقائق معلوم ہیں ۔

مزید سماعت پچیس مارچ تک ملتوی کردی گئی۔