کراچی میں شہریوں کو پانی کی محفوظ انداز میں منتقلی کے لئے واٹر ٹینکرز پر کیو ۔ آر کوڈ چسپاں کرنےکا فیصلہ ۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں  شہریوں کو  پانی کی محفوظ انداز میں منتقلی کے لئے واٹر ٹینکرز پر کیو ۔   آر کوڈ چسپاں کرنےکا فیصلہ ۔

کراچی میں  شہریوں کو  پانی کی محفوظ انداز میں منتقلی کے لئے واٹر ٹینکرز پر کیو ۔

 آر کوڈ چسپاں کرنےکا فیصلہ ۔

 شہری  کوڈ اسکین کر کے پانی سےمتعلق تمام  معلومات حاصل کرسکیں گے۔

 شہر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف ضلعی شرقی اور ضلع  غربی میں آپریشن کیا جائے گا۔

پانی کس ہائیڈرینٹ سے آیا؟کیا پانی کی کلوری نیشن ہوئی ؟

 اور پانی کے استعمال کی کتنی مدت ہے؟

کراچی کے شہری  اب واٹر ٹینکرز  پرچسپاں کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے  تمام معلوم حاصل کرسکیں گے۔

واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس سیل انچارج کے مطابق واٹربورڈ نے ٹینکروں کے ذریعے پانی  کی  محفوظ  منتقلی  کےلیے ڈیجٹیل سسٹم متعارف کرایا ہے۔

 شہری کیو۔ آر کوڈ  کے ذریعے    پانی کی  قیمت  کےعلاوہ   ٹینکر کی روانگی اور پہنچنے کا  وقت بھی جان سکیں گے۔

 دوسری جانب  سندھ حکومت نے پانی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

 چیف سیکریٹری کی زیر صدارت اجلاس میں  فیصلہ ہوا کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف ضلعی شرقی اور ضلع  غربی  میں آپریشن کیا جائے۔

 غیر قانونی ہائیڈرنٹس دوبارہ فعال ہوئے تو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہو گی۔

پولیس اور رینجرز بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ آپریشن میں حصہ لیں گی۔صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ نے بتایا کہ شہر میں سب سے زیادہ پانی ضلع  شرقی اور  غربی میں چوری کیا جارہا ہے۔